نیویارک،8اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سائنسدانوں نے دو جواں سال ستاروں کے درمیان شدید ٹکر کی ڈرامائی تصویر لی ہے جس میں ایک دوسرے کی کوکبی نرسری تباہ ہوتے نظر آئی ہے۔ستاروں کے تصادم کا یہ واقعہ اورائن نامی کہکشاں میں پیش آیا ہے اور یہ دھماکہ تقریباً 500 سال قبل ہوا جس سے گرد اور گیس بکھر گئی۔محققوں کا کہنا ہے ان کی ٹکر سے اس قدر توانائی پیدا ہوئی جتنا ہمارا سورج ایک کروڑ سال میں پیدا کرتا۔اس تصادم کی تفصیلات سائنس کے معروف جریدے ایسٹروفیزیکل جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔اس نئی تصویر میں جو دھماکے کی تصویر سامنے آئی ہے اس میں کواکب کی زندگی کے دوسرے سرے پر ہونے والا دھماکہ ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئے ستارے اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب وسیع پیمانے پر گیس کے بادل اپنی ہی کشش ثقل کے تحت اپنے آپ میں سمٹتے چلے جاتے ہیں۔